: تعارف
نام: مفتی منیب الرحمن
ولدیت: قاضی حبیب الرحمن
جائے پیدائش: ضلع مانسہرہ
تاریخ پیدائش: 8/فروری1945 (08-02-1945)
: سلسلۂ تعلیم
ابتدائی دینی وعصری تعلیم اپنے والدین سے حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکو ل اوگی سے میٹرک کیا، کراچی یونیورسٹی سے ایم ۔ اے ، ایل ایل۔ بی، بی۔ ایڈ کیا، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے ‘‘شہادۃ العالمیہ فی العلوم العربیہ والاسلامیہ’’ کی ڈگری لی ، فاضل عربی اور دارالعلوم امجدیہ کراچی سے درجۂ حدیث مکمل کیا۔
: اساتذہ ٔ کرام
٭ علامہ مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی (ناظم اعلیٰ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)
٭ علامہ جسٹس ڈاکٹر مفتی سید شجاعت علی قادری(مفتی دارالعلوم امجدیہ کراچی ومہتمم دارالعلوم نعیمیہ کراچی)
.٭ علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری (شیخ الحدیث دارالعلوم امجدیہ کراچی)رحمھم اللہ تعالیٰ اجمعین
: خطابت
٭ دسمبر1965سے تا حال جامع مسجد اقصیٰ ،بلاک15فیڈرل بی ایریا میں خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب اس کےانتظامی سربراہ بھی ہیں.
٭ علامہ اقبال گورنمنٹ کالج سے بحیثیت پروفیسر اسلامک اسٹڈیز 7فروری2005کو ریٹائرہوئے.
٭ این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی میں وزٹنگ پروفیسر کے طور پر تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے.
: مختلف دورانیوں میں مندرجہ ذیل تعلیمی اداروں کی رکنیت کا شرف حاصل رہا
٭ بورڈ آف اسٹڈیز، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی
٭ بورڈ آ ف اسٹڈیز، کراچی یونیورسٹی
٭ بورڈ آف اسٹڈیز ،فیڈرل گورنمنٹ اردو یونیورسٹی
٭ بورڈ آف سنڈیکیٹ، کراچی یونیورسٹی
٭ بورڈ آف سنڈیکیٹ ،پی ایم اے ایس آرد یونیورسٹی، راولپنڈی
٭ نفاذِ شریعت ورکنگ کمیٹی ، وفاقی وزارتِ مذہبی امور،حکومتِ پاکستان (1990تا1993)
٭ رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان( 2001تا2004)
٭ رکن صوبائی زکوٰۃ کونسل سندھ
: تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان
٭ بانی رکنِ عاملہ
٭ سینیر نائب صدر
٭ صدر (2003تاحال جاری)
٭ سیکرٹری جنرل اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان(یہ پاکستان میں مختلف مکاتبِ فکر کے دینی مدارس وجامعات کی ملک گیر پانچ دینی تنظیمات کا الائنس ہے)
: سربراہ
٭ سنی رہبر کونسل پاکستان
٭ بانی ایڈیٹر ترجمانِ اہلسنت کراچی
٭ بانی جنرل سیکرٹری دارالعلوم جامعہ نعیمیہ ٹرسٹ کراچی 1973 تا1993ء
٭ مہتمم ومنیجنگ ٹرسٹی دارالعلوم جامعہ نعیمیہ ٹرسٹ کراچی (1993تا حال جاری )
٭ سرپرستِ اعلیٰ وبانی متعدد مساجد ومدارس
: دینی علوم کی تدریس
٭ تفسیر،حدیث، فقہ، اصولِ فقہ، ادب ودیگر علوم وفنون
٭ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کراچی(1973تاحال )
٭ اِفتاء (1985تا حال)
: تصانیف
٭ مجموعہ فتاویٰ ‘‘تفہیم المسائل’’12مجلّدات:(ان میں سے ہر جلد کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں)
٭ آئینۂ ایام: 7مجلدات ،(روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والے کالموں کا مجموعہ، نیز یہ کالم روزنامہ اسلام اور
روزنامہ جسارت میں بھی شائع ہوتے ہیں
٭ اصلاحِ عقائد واعمال :(تین سال سے کم عرصے میں اس کے پندرہ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں)
٭ تفسیر سورۃ النسآء:متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں
٭ خلاصۂ تفسیر: متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں
٭ زکوٰۃ :فضائل ومسائل:متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں
٭ کتاب الدُّعَآء: قرآن وحدیث اور آثارِ صحابہ سے منقول ماثور دعائیں مع حوالہ جات:متعدد ایڈیشن شائع
ہوچکے ہیں
٭ قانون شریعت برائے ایل ایل بی :متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں
٭ اصولِ فقہ اسلام برائے ایل ایل بی وایم اے :متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں
٭ اسلامیات برائے انٹرمیڈیٹ وڈگری کلاسز:متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں
٭ اخبارات وجرائد میں مضامین اورکالمز:متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں
٭ دینی مسائل پر سوال وجواب بعنوان ‘‘تفہیم المسائل’’ کا سلسلہ روزنامہ جنگ کے جمعہ ایڈیشن میں باقاعدگی
سے شائع ہورہاہے
: بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت
٭ امریکہ(متعدد بار)،کینیڈا،برطانیہ(متعدد بار)، جرمنی، ناروے(متعدد بار)، ہالینڈ، ڈنمارک، بیلجیم ،فرانس ، انڈونیشیا، قزاقستان، ایران،عراق، سعودی ، عرب،متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ، سری لنکا ،سنگاپور
٭ ریڈیو پاکستان ، پی ٹی وی اور مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر دینی وسماجی موضوعات پر پروگرام
: مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان
٭ رکن صوبائی رؤیت ہلال کمیٹی سندھ (1985تا1997)
٭ رکن مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان (1997تا2001)
٭ چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان (2001 تا 2920 )
: شریعہ ایڈوائزر
(2015 to 2019) , (Securities & Exchange Commission Pakistan Ltd) ٭ ایس ای سی پی
٭ داؤد اسلامک بنک لمیٹڈ/برج بنک لمیٹڈ(2007تا2017)
: چیئرمین شریعہ بورڈ
٭ ایم سی بی اسلامک بنک لمیٹڈ(ایم آئی بی )(2015تا حال جاری)